30 جون، 2017، 1:59 AM

لیبیا میں القاعدہ کا اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملہ

لیبیا میں القاعدہ کا اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملہ

لیبیا میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو تیونس سے طرابلس آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا اور عالمی ادارے کے سات کارکنان کوکئی گھنٹے یرغمال بنانے کے بعد رہا کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو تیونس سے طرابلس آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا اور عالمی ادارے کے سات کارکنان کوکئی گھنٹے یرغمال بنانے کے بعد رہا کردیا۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ طرابلس کے قریب الزاویہ شہرکے الحرشہ کے علاقے میں کیا گیا۔  دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے 7کارکنوں کو یرغمال بنایا تاہم انہیں چند گھنٹوں کے بعد چھوڑ دیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا جس کی قیادت ابو عبیدہ الزاوی نامی کمانڈر کررہا ہے تاہم انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔ دہشت گردوں  نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد ان کے بدلے حال ہی میں گرفتارکیے گئے اپنے بعض شدت پسند ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ یرغمال بنائے جانے والے شہریوں میں سفارتی عملے کے ارکان، ایک ڈرائیور،ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر اور اقوام متحدہ کے ایمی گریشن شعبے کے ایک اہلکار جس کی شناخت نہیں کی گئی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے گرفتار تمام اہلکاروں کو چار گھنٹے کے بعد رہا کردیا گیا جس کے بعد انہیں طرابلس روانہ کردیا گیا ہے۔

News ID 1873534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha